ناندیڑ: ۲۱؍اکتوبر (اعتماد نیوز)شہر کے پاؤڑے واری ناکہ علاقہ میں شام کے
وقت پیدل جارہی ایک خاتون کو لٹیروں نے نشانہ بناکر اس کے گلے میں موجود
سونے کی چین لے کر فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق میور وہار کالونی کی رہنے
والی خاتون لیلا بائی کابرا (۶۰سال ) یہ شام ۷بجے کے قریب پاؤڑے واڑی ناکہ
کے پاس کرانہ دوکان سے
دودھ لے کر اپنے مکان کی طرف لوٹ رہی تھی کہ
موٹرسائیکل پر آئے ہوئے دو لٹیروں نے ان کے گلے میں موجود ساڑھے تین تولے
کی سونے کی چین چھین کر فرار ہوگئے ۔ لیلابائی کی شکایت پر بھاگیہ نگر پولس
اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ناندیڑ شہر میں پھر سے پیدل گھومنے
والی خواتین کو لٹیرے نشانہ بناکر ان کے زیورات چھین کرفرار ہورہے ہیں ۔